تازہ تر ین

کپتان اظہر علی کا بیٹ اور شرٹ نیلام

لاہور : (ویب ڈیسک ) ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا بیٹ اور شرٹ 22 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئے ،یہ رقم کورونا وائرس کے متاثرین کی امداد پر خرچ کی جائے گی۔ اظہر علی کے بیٹ اور شرٹ کی نیلامی سے بائیس لاکھ روپے جمع ہوگئے ہیں۔ جس میں سے 10 لاکھ روپے میں نیلام ہونے والا بیٹ بھارتی شہر پونا کے میوزیم میں رکھا جائے گا جب کہ شرٹ کیلی فورنیا کے شہری نے 11 لاکھ روپے میں خریدی ہے۔ نیو جرسی میں مقیم ایک پاکستانی نے ایک لاکھ روپے اس نیک مقصد کے لیے عطیہ کیے۔ اس نیلامی سے ملنے والی رقم کورونا متاثرین کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ انمول اشیا کی نیلامی میں حصہ لے کر اس نیک کام میں میرا ساتھ دیا۔ اظہر علی سے پہلے فاسٹ بولر رومان رئیس نے شرٹ اور گیند نیلام کرکے رقم کورونا متاثرین کے فنڈز میں دی۔ واضح رہے کہ اظہر علی نے سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے بیٹ اور شرٹ نیلامی کے لیے پیش کیے تھے۔ اظہر نے اس نیلام کردہ بیٹ سے یواے ای میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی تھی، نیلام کردہ ٹی شرٹ اظہر علی نے فاتح آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنی تھی اور اس پر پوری ٹیم کے آٹوگراف بھی موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain