تازہ تر ین

وگوں کو گھروں میں بند رکھنے کیلئے چڑیل باہر نکل آئی

اڑیسہ (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں متعدد ممالک میں لاک ڈاو¿ن اور جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے جب کہ لوگوں نے اسے بے حد غیر سنجیدہ لیا ہوا ہے۔لاک ڈاو¿ن کے باوجود بھی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں اور گھروں سے باہر نکلتے دوران کوئی سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھتا۔ایسے میں دنیا بھر کی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انوکھی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو گھروں میں ہی رکھا جا سکے۔اب حال ہی میں بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گاو¿ں کی پنچائت نے لوگوں کو گھروں میں رکھنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی سوچی۔گاو¿ں کی پنچائت نے اس کام کے لیے ایک خاتون کو چنا جو ساڑھی پہنے منہ پر سفید رنگ کی چاک لگائے ساتھ میں پاو¿ں میں پایل باندھ کر رات میں گلیوں پر گشت کرتی ہے۔گاو¿ں کی گلیوں میں اس ڈراو¿نی دکھنے والی خاتون اور اس کی پایل کی ا?واز سے ڈر کر لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہنے پر ہی مجبور ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں کوورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 2 ہزار سے زائد ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain