تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزدورہ، قربانیوں کو خصوصی طور پر سراہا

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف بھی ہمراہ تھے۔ لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے ہیڈ کوارٹرز آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔اجلاس کے دوران وزیرِاعظم عمران خان کو پیچیدہ علاقائی اور داخلی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی اور امن کی بحالی کے لئے پاکستانی کاوشوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain