تازہ تر ین

خیبرپختونخوا کا 923 ارب روپے کا بجٹ پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا

پشا ور (ویب ڈیسک)بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور نہ ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کوئی اضافہ کیا گیا ہے ۔خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2020-21 کا 923 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے مالی سال 2020-21 کا بجٹ پیش کیا۔بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں نہ کوئی نیا ٹیکس لگا رہے ہیں نہ کسی ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔بجٹ کا کل حجم 923 ارب روپے ہے جس میں سے صوبے کو وفاق سے 477 ارب روپے ملیں گے جب کہ 58 ارب 20 کروڑروپے بجلی کے خالص منافع اور بقایا جات کی مد کی مد میں ملیں گے۔ٹیکسز اور نان ٹیکسز کی مد میں صوبے کو 49 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے جب کہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 3 کھرب 17 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain