تازہ تر ین

آج پارلیمان سے راہِ فرار اختیار کی گئی، مراد سعید

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اؔج پارلیمان سے جس انداز میں راہِ فرار اختیار کی گئی وہ خود اپنا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہ بلاول بھٹو نے پارلیمان میں بحث کرنے کے بجائے بھاگنے کو ترجیح دی، لیکن اگر بحث کرنی ہے تو کسی بھی میڈیا چینل پر ہم حاضر ہونے کو تیار ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم عوام کے سامنے کسی بھی فورم پر مناظرہ کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن دلائل سے بات کریں کہ 3 نسلوں سے جہاں آپ کی حکومت ہے وہاں آپ نے کیا کیا اور محض کچھ عرصے میں ہماری کیا کارکردگی رہی۔خیال رہے کہ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کے اختتام پر کورم کی نشاندہی کی اور فوراً ایوان سے باہر چلے گئے۔اس حوالے سے مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج جس انداز سے پارلیمان سے راہِ فرار اختیار کی گئی وہ خود اپنا مذاق بنانے کے مترادف ہے، پوری قوم سمجھ چکی ہے اور قوم کا مطالبہ ہے کہ اسپیکر صاحب ان پر لازم کردیں کہ اپنی تقریر کے بعد یہ ایک تقریر تک پارلیمان میں موجود رہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روایت کے مطابق جو کورم کی نشاندہی کرتا ہے اسے ایوان میں موجود اراکین کے شمار تک بیٹھنا ہوتا ہے لیکن خوف اتنا تھا کہ تقریر کے اختتام پر کہا کہ ’اسپیکر صاحب میں کورم پوائنٹ آؤٹ کررہا ہوں اور اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی‘ اور بھاگ گئے۔مراد سعید نے کہا بلاول بھٹو نے جو سوال ایوان میں اٹھائے میں ان کا جواب دینے کے لیے پریس کانفرنس کررہا ہوں انہوں نے پہلی بات کلبھوشن کے بارے میں کی۔مسلم لیگ (ن) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ جن کے ساتھ آج کل ان کا محبت کا رشتہ ہے، عالمی عدالت انصاف میں انہوں نے جو بیان دکھایا اور بھارت نے پھر اس بیان کو اپنے حق میں استعمال کیا وہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کا تھا۔



اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain