تازہ تر ین

سانحہ کرائسٹ چرچ ، حملہ آور کیخلاف حتمی کارروائی کا آغاز

(ویب ڈیسک)سانحہ کرائسٹ چرچ کے ملزم کو 17 سال سزا سنانے کا امکان ہے، مسجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹ ٹیرنٹ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچا دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کی سماعت 4 روز جاری رہے گی، حملہ آور کو سزا دینے سنانے کی حتمی سماعت میں متاثرہ خاندان بھی شریک ہوا۔

کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ حملہ آور تیسری مسجد کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حملہ آور کا ٹارگٹ مسجد کو آگ لگانا اور لوگوں کو قتل کرنا بھی تھا۔ ملزم نے حالیہ برسوں میں ہی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پراسیکیوٹر کا مزید کہناتھا کہ ملزم حملے سے چند ماہ قبل کرائسٹ چرچ گیا تھا جہاں اس نے النور مسجد پر ڈرون اڑایا تھا۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ مسجد پر افسوناک حملے میں 51 نمازی شہید ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ ملزم نے 15 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں النور مسجد میں نماز جمعہ کے دوران حملہ کیا تھا اور فائرنگ کے دوران دہشت گرد نے ویڈیو بھی بنائی تھی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جسے بعد میں نیوزی لینڈ حکام کی درخواست پر ہٹا دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain