Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • برطانیہ میںپانی کی قلت، ایئرپورٹ پر واش رومز اور ریسٹورنٹس بند
    • پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ
    • گلگت بلتستان میں اچانک سیلاب، متعدد علاقوں کے زمینی رابطے منقطع
    • ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحتی کشتیوں کی جانچ کا آغاز
    • ناران کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جا گری، 21 افراد زخمی
    • پاکستانی باپ بیٹی کی جوڑی نے بین الاقوامی گھڑسواری تیراندازی چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
    • پاکستان کی طیبہ اشرف اور سمبل فاطمہ نے آئیکون اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • جنتر منتر احتجاج کے بعد جنرل زی نے سڑکیں صاف کر کے مثال قائم کر دی
    • میکڈونلڈز اور کے ایف سی کم صحت بخش فاسٹ فوڈ چینز میں شامل
    • امریکا اور ایران کے درمیان حملے رکنے پر تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
    • پی ایم ڈی کی لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں مون سون کی نئی بارشوں کی پیشگوئی
    • پنجاب میں آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف اینٹی اسموگ آپریشن کا آغاز
    • بحرین کے شاہ اور اسرائیلی صدر میں ابراہم معاہدوں پر گفتگو
    • آبنائے ہرمز میں چھ جہاز روک لیے گئے
    • سیئٹل کے اسپیس نیڈل کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • آئی سی سی وارنٹ اور ممدانی کی مخالفت کے باوجود نیویارک جاؤں گا: نیتن یاہو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپریم کورٹ: سندھ حکومت کو ریلوے لائن کے ساتھ قائم تجاوزات کے خاتمے کا حکم

    By Daily Khabrainستمبر 24, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو ریلوے لائن کے ساتھ قائم تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو ریلوے عدالت میں پیش ہوئے۔

    دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ریلوے نے اپنی رپورٹ میں تصویریں لگادیں اس سے تو کچھ پتہ نہیں چلتا، تصویروں میں تو ریلوے کی ساری زمین میں تجاوزات کی گئی ہیں، ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف تعمیرات کی گئی ہیں۔

    عدالت نے سی ای او ریلوے سے استفسار کیا کہ آپ کے ٹریک کے ساتھ بلڈنگز بنی ہیں کیسے ٹرین چلے گی؟ اس پر سی ای او ریلوے نے بتایا کہ سندھ حکومت سے ہم پوسٹ لے کر تمام تجاوزات ختم کریں گے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے سی ای او ریلوے سے مکالمہ کیا کہ آپ نے ایسی بات نہیں کرنی، ذمہ دار آفیسر بن کر دکھائیں، آپ خود وہاں جا کر دیکھیں کس قدر تجاوزات کی گئی ہیں، سرکاری زمین کی آپ کو پراوہ نہیں؟ ٹریکٹر لے کر جائیں اور ساری تجاوزات گرا دیں۔

    چیف جسٹس پاکستان نے سندھ حکومت کو ریلوے لائن کے ساتھ قائم تجاوزات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت تجاوزات پر فوری ایکشن لے، ریلوے کی ایک انچ زمین پر بھی ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ کراچی میں ریلوے لائن پر انڈر پاسز کی تعمیر کا کیا بنا؟ سرکار ہمیں پراگریس بتائے، ہم سے نا پوچھیں کیا کرنا ہے۔

    سندھ حکومت کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ سرکلر ریلوے کیلئے ایف ڈبلیو او نے 11 انڈر پاسز کا سروے کرلیا، باقی 13 انڈر پاسز کا بھی سروے جلد ہوجائے گا، ایف ڈبلیو او ہمیں ڈیزائن اور لاگت بتائے گا تو کنٹریکٹ ایوارڈ ہوجائے گا۔

    سندھ حکومت کے حکام کے مؤقف پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ انڈر پاسز اور اوور ہیڈ بریجز کی تعمیر اسٹیٹ آف دی آرٹ ہونی چاہیے، تعمیرات ایسی نا ہوں جو کراچی میں دھبہ بن جائیں۔

    سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ریلوے کی زمین پر قبضہ ختم کرائیں گے۔

    بعد ازاں عدالت نے ریلوے سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

      خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر

      پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.