تازہ تر ین

عوام کو اپوزیشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  عوام کو اپوزیشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  طے کیے گئے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کرانے کی صوبائی حکومتیں پابند ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ہماری خواہش ہے کہ مذاکرات کرکے اپوزیشن کو سمجھائیں کہ زندہ رہیں گے تو سیاست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا نے ہر کسی کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔کے پی کے میں کورونا نے زیادہ سر اٹھایا ہوا ہے،جتنا ایک دوسرے سے دور رہیں گے اتنا ہی محفوظ  رہیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ    اپوزیشن جانتی ہے کہ عوامی جلسوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوتا، عوام کو اپوزیشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ جب جلسے پنجاب میں ہوں گے تو قانون سے استقبال  کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain