تازہ تر ین

فیٹف سفارشات : کراچی میں ٹیرر فنانسنگ کے الزام میں متعدد افراد گرفتار

کراچی میں کاؤنٹرٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کی مالی معاونت (ٹیرر فنانسنگ) کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتارکرلیے۔

کراچی میں حساس اداروں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے ٹیرر فناسنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، اس دوران کالعدم تنظیموں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے۔

مقدمات درج کیےجانےکے بعد 8سے 10 ملزمان کو بھی گرفتارکرلیاگیا ہے،گرفتار ملزمان کالعدم تنظیموں کے نام سے رقم اکھٹاکر رہے تھے اور یہ رقم مبینہ طور پر دہشت گردی کےلیے استعمال کی جاسکتی تھی،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں کورنگی، بن قاسم، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی ، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، قائدآباد اور ناظم آباد میں کی گئیں۔

حکام کاکہنا ہے کہ ٹیرر فنانسنگ کے خلاف کارروائیاں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) یا فیٹف کی سفارشات کی روشنی میں کی جارہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain