Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق
    • اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی
    • عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات
    • اکستان نے ایشین بال اینڈ ڈیک ہاکی چیمپئن شپ 2026 جیت لی
    • برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان
    • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
    • کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن 6 ون ڈے سنچریاں اسکور
    • ایران دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنے گا، بحیرۂ عرب امریکی موجودگی سے پاک ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای
    • نئی دہلی میں 6 ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
    • یو اے ای میں پروازیں متاثر، کینیڈین ایئرلائن نے دبئی سروس معطل کردی
    • 3. پاکستانی اوپنر معاذ صداقت کی انٹرنیشنل لیگ سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن
    • اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا، کراچی کا شہری زیرِحراست
    • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن آخری نہیں، انجین التان دوزیتان

    By Daily Khabrainدسمبر 11, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان اس وقت مختصر دورے پر لاہور میں موجود ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن آخری نہیں۔

    اپنے دورے کے دوسرے روز ترک اداکار نے لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کے ہمراہ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والے کاشف ضمیر اور یارِ من ترکی یوٹیوب چینل کے اینکر ڈاکٹر فرقان حمید بھی موجود تھے۔

    ترک اداکار نے انگریزی اور ترکی زبان میں پریس کانفرنس کی اور بعدازاں اردو زبان کے بھی کچھ الفاظ ادا کیے۔

    انجین التان دوزیتان نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں، اس کا علم تھا اور اس لیے میں یہاں آنا چاہتا تھا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن آخری نہیں۔

    —فوٹو: قاسم ارشد
    —فوٹو: قاسم ارشد

    انہوں نے بتایا کہ چوہدری ٹیکسٹائل کے ساتھ نئے معاہدے ہوئے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ ترک اور پاکستانی بھائی چارہ جاری رہے گا۔

    بعدازاں ان کے ساتھ موجود کاشف ضمیر نے بتایا کہ انجین االتان دوزیتان چوہدری ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں، ترک اداکار اسی سلسلے میں پاکستان آئے ہیں اور ان سے ایک سال کا معاہدہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں انجین التان دوزیتان کا بہت شکر گزار ہوں کہ ان کے ذریعے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید آگے بڑھیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ترک اداکار نے کہا کہ یہ میرے لیے خوشی کا باعث ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ٹی وی سیریز (دیریلیش ارطغرل ) اور میں پسند ہوں۔

    ترک اداکار نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے سوشل میڈیا پر ٹی وی سیریز کے حوالے سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی اور وہ میں نے دیکھی تھی اور مجھے خوشی ہوئی تھی۔

    انجین التان دوزیتان نے کہا کہ یہ ایک تاریخی ٹی وی سیریز تھی، ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹی وی سیریز کو پسند کرتے ہیں اور یہ ہمارے لیے اعزاز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ‘ارطغرل’ ایک اسلامی سیریز تھی، اس میں حقائق بیان کیے گئے ہیں، میں نے ایک عاشق ہونے کے ناطے ان حقائق پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔

    انجین التان دوزیتان نے کہا کہ اس سیریز میں، میں نے اور میرے ساتھیوں نے بہت محنت کی تھی اور میں اب دیکھ رہا ہوں کہ پاکستان کے عوام نے اسے بہت زیادہ سراہا ہے، اسے کتنی داد ہے وہ میرے سامنے ہے۔

    —فوٹو: قاسم ارشد
    —فوٹو: قاسم ارشد

    پاکستانی ڈراموں یا فلموں میں کام کرنے سے متعلق انجین التان دوزیتان نے اگر کہانی اچھی ہوئی کیوں نہیں کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن مجھےزیادہ موقع نہیں مل سکا کہ میں یہاں کی سیر کرسکوں۔

    ترک اداکار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جو قدرتی خوبصورتی ہے میں اس سے پوری طرح واقف ہوں، یہاں کے پہاڑی علاقوں سے بہت متاثر ہوں انہیں دیکھنا چاہوں گا۔

    انجین التان دوزیتان نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی مقامات ہیں لیکن وقت کی کمی ہے، آئندہ آؤں گا تو پاکستان کے تاریخی مقامات کی سیر ضرور کروں گا.

    لاہوری کھانوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کھانے بہت مزیدار تھے، کل بہت زبردست کھانا بنایا تھا، تھوڑی سی مرچیں تیز تھیں لیکن کھانا بہت زبردست تھا،

    ارطغرل کے مرکزی کردار نے اردو زبان میں بھی کچھ الفاظ ادا کیے، انہوں نے کہا کہ مجھے ‘شکریہ’ کہنا آتا ہے، اور انہوں نے ‘لاہور لاہور اے’ بھی کہا۔

    خیال رہے کہ ترک اداکار انجین التان دوزیتان مختصر دورے پر گزشتہ روز پاکستان کے شہر پہنچے تھے اور نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

    ان کی آمد کا اعلان ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا۔

    ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ارطغرل غازی (دیریلیش ارطغرل) کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    سفارت خانے کی ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ان کے استقبال میں ہمارا ساتھ دیں۔

    خیال رہے کہ رواں برس اگست میں انجین التان دوزیتان کی پاکستان آمد کی افواہیں زیر گردش تھیں کہ وہ 3 بیمار بچوں کی خواہش پوری کرنے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے۔

    تاہم وہ پاکستان نہیں آئے تھے بلکہ ایک خصوصی تقریب کے دوران 3 بیمار بچوں سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

    بعدازاں وہ ستمبر میں اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے تھے اور ایک ویڈیو میں انجین التان دوزیتان نے کہا تھا کہ ‘میں بلیو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر بہت پرجوش ہوں اور جلد پاکستان آؤں گا’۔

    تاہم ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے بلیو ورلڈ سٹی کو غیر قانونی قرار دیے جانے کی وجہ سے اپنا معاہدہ منسوخ کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کا اس وقت متوقع دورہ پاکستان بھی ملتوی ہوگیا تھا۔

    —فوٹو:اسکرین شاٹ
    —فوٹو:اسکرین شاٹ

    خیال رہے کہ ستمبر میں ارطغرل ڈرامے میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر 24 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی نشر کیا جارہا ہے۔

    ڈرامے نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور اسے یوٹیوب پر محض 20 دن میں 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا جب کہ اس کی پہلی قسط کو اب تک 7 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

    اس ڈرامے کی مقبولیت اور پاکستان میں مداحوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ‘ارطغرل غازی’ کے تقریباً تمام مرکزی اداکار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

    حال ہی میں انجین التان دوزیتان کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان آنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

    ارطغرل غازی میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے، اس ڈرامے کی مجموعی طور 179 قسطیں ہیں۔

    —فوٹو:اسکرین شاٹ

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.