تازہ تر ین

بابر اعظم اور دیگر بلے بازوں کو فری ہینڈ دینگے ، مصباح الحق

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور دیگر بلے بازوں کو فری ہینڈ دینگے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کی ، جس میں انھوں نے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کے درمیان ہو نے والی سیریز پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کھلاڑی میزبان ٹیم کے خلاف بھرپور طریقے سے تیار ہیں ۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جو ہماری خامیاں ہیں انھیں  پر کرنے کی کوشش کریں گے ، ہم نے ساری زندگی کرکٹ  انڈر پریشر کھیلی ہے ، کوچ کے حوالے سے کیا ہونا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہے۔

ہیڈ کو چ نے بتا یا کہ پریکٹس نہ کرنے کے باعث مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کوویڈ کی وجہ سے فورن پریکٹس کی اجازت نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہاکہ  انسان اپنی غلطی سے سیکھتا ہے ،  بابر اعظم اور دیگر بیٹسمین کو فری ہینڈ دینگے ،  ہمیں کس طرح چیزوں کو لے کر چلنا ہے یہی تیاری جاری ہے۔

 مصباح الحق  نے بتا یا کہ ہم اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کرتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے یہ ہمارے بس میں نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain