تازہ تر ین

انٹرنیٹ صارفین پی ایس ایل کا اگلا ترانہ یورپی بینڈ ایکسنٹ کی آواز میں سننے کے خواہاں

گزشتہ دنوں رومانیہ کے الیکٹرو-پاپ بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار ایڈرین سینا نے یورپ میں منعقد ہونے والے یوٹیوب میوزک فیسٹیول میں پاکستانی کرتا پہن کر مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

ایکسنٹ بینڈ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں گلوکار نے تصدیق کی تھی کہ ان کا کرتا پاکستانی ہے۔

اپنی پوسٹ میں گلوکار نے لکھا تھا کہ یورپ میں منعقدہ یوٹیوب میوزک ایونٹ میں انہوں نے پاکستانی کرتا پہن کر نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔

فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں گلوکار کو سیاہ رنگ کا کرتا پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: میوزک بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار نے ‘پاکستانی کرتا’ پہن کر مداحوں کو حیران کردیا

ایکسنٹ بینڈ کے گلوکار کے پاکستانی کُرتا پہنے پر جہاں مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا وہی کچھ پاکستانی مداحوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اگلا گانا ان کی آواز میں سننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کا ترانہ ‘گروو میرا’ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے گایا ہے جس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اور ایکسنٹ بینڈ کی پوسٹ پر کچھ مداحوں نے ان سے پی ایس ایل کا ترانہ گانے کی فرمائش کی ہے۔

کچھ صارفین نے ایکسنٹ کی پوسٹ میں کہا کہ وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کا گانا گائیں جس پر جواب دیا گیا کہ امید ہے کہ ایسا ہوگا۔

علاوہ ازیں ایکسنٹ بینڈ کی جانب سے ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ ٹوئٹر پر #AkcentWeWantPSL6Song کا ٹرینڈ چلائیں شاید ہم ابھی ترانہ بنالیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعدازاں ایکسنٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ٹوئٹ کی گئی جس میں پوچھا گیا کہ ہم پی ایس ایل 7 کا سوچیں یا پی ایس ایل8 کا؟

کچھ صارفین نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے پی ایس ایل 6 کا ترانہ گانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے گانے کو سن کر کرکٹ اور میوزک مداح برہم

جسٹن نامی ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہوگا جب ایکسنٹ پی ایس ایل 6 کا ترانہ گائے گا۔

اقصیٰ نامی صارف نے ایکسنٹ کے فیس بک پیج پر کمنٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

فرزام نامی صارف نے کہا کہ جتنی مجھے اس وقت نئے موبائل کی ضرورت ہے میں اس سے زیادہ یہ چاہتا ہوں کہ ایکسنٹ نیا گانا گائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain