Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
    • جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
    • ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
    • ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
    • لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کسی 12 نمبر کی ٹیم کو نہیں جنوبی افریقا کو شکست دی: مصباح

    By Daily Khabrainفروری 15, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہےکہ ‏ہم نے 12 ویں نمبر کی ٹیم کو نہیں بلکہ جنوبی افریقا کو شکست دی ہے لیکن جیت کے باوجود خامیوں پر نظر ہے۔

    جنوبی افریقا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئےمصباح الحق نے کہا کہ جیت جیت ہو تی ہے ، جیت کے لیے ہمیں فائٹ کرنا پڑی لیکن ہم کوئی نمبر 12 کی ٹیم کے ساتھ نہیں کھیل رہے تھے بلکہ جنوبی افریقا کا مقابلہ کر رہے تھے ، اس سے قبل ہم جنوبی افریقا سے کتنی سیریز جیتے ہو ئے ہیں۔

    انہوں نے کہا درست ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم میں بڑے پلئیرز نہیں تھے لیکن ان کے بعد یہ افریقا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی پلئیرز ہیں، ان کے خلاف جس طرح فائٹ کرکے دو میچز میں کامیابی حاصل کی گئی ہے اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی خود کو غیر محفوظ محسوس نہیں کیا، نتائج ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں  اور نہ ہمارے کنٹرول میں یہ ہے کہ بورڈ نے ہمیں کب تک رکھنا ہے، ہماری توجہ میچز پر ہوتی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ ہم سیریز جیتے ہیں۔

    ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، بیٹسمینوں کو اسپن بولنگ کھیلنے میں مشکل کا سامنا ہے، ورلڈکپ بھارت میں کھیلا جانا ہے، اسپن کے خلاف بیٹنگ اچھی کرنا ہو گی اور اس پر کام کریں گے۔

    ‏ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ ابھی سر پر نہیں ہے، اس میں ابھی وقت ہے اور اس دوران بہت میچز کھیلنے ہیں، ٹیم میں شاداب خان ، عماد وسیم اور محمد حفیظ جیسے کھلاڑی نہیں تھے، ان کی واپسی ہونا ہے، اس کے علاوہ ابھی پی ایس ایل ہو رہی ہے، پی ایس ایل کھیل کر کھلاڑیوں کواپنی فارم سامنے لانے کا موقع ملے گا،  اس طرح ایک اچھا پول بن جائے گا اور ہمیں کمبی نیشن بنانے میں آسانی ہو گی۔

    ‏مصباح الحق نے کہا کہ صرف افتخار احمد کو ہی نہیں چانسز دیے گئے اس کے علاوہ بھی کئی کھلاڑیوں کو چانس ملے، اب ان کے پاس پی ایس ایل کا موقع ہے، کھیلیں ، پرفارم کریں اور سلیکشن کی دوڑ میں شامل رہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید

      کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا

      زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.