لاہور (خبریں، چینل۵ ) پاکستان ایشیا کی ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے اور اٹلی کا شمار یورپ کے تین BIG Three میں ہوتا ہے۔ پاکستان اٹلی کے تجربات سے فائدہ اٹھاکر اپنی ترقی کی رفتار تیز کرسکتا ہے۔ اٹلی کی مینوفیکچرنگ صنعت زیتون کی پیداوار ، فرنیچر، ٹیکسٹائل اور فیشن ایسے شعبے ہیں۔ جہاں پاکستان اور اٹلی مل کر اپنی ترقی کو دوگنا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سفیر اٹلی آندریاس فرارسے نے لاہور میں خبریں میڈیا گروپ کی طرف سے دیئے گئے عشائیے کے موقع پر مہانوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ فن اور ثقافت ہر ملک کا آئینہ ہوتے ہیں۔ جبکہ ٹورازم ایک ایسی فیلڈ ہے جس سے پاکستان کے لوگ بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جیسا کہ اٹلی میں ٹورازم کو فروغ دیکر بے انتہا پیسہ بھی کمایا جاتا ہے اور دنیا میں آپ کا نام بھی ہوتا ہے۔اسی طرح پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیکر عام آدمی کی زندگی جہاں بہتر بنائی جا سکتی ہے وہاں معاشی سرگرمی کے علاوہ پاکستان کو دنیا میں بہترین سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا جا سکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ بطور سفیر بیروت اور کسووو میں کام کر چکے ہیںلیکن پاکستان بہت گرم خبروں والی جگہ ہے جہاں آئے دن کوئی نہ کوئی سر گرمی ہو رہی ہوتی ہے،انہوں نے مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فیشن لائف سٹائل اور ماربل انڈسٹری ،فرنیچر ،میڈیکل سائنس اور ٹیکنالوجی ،جہاز رانی،گاڑیوں کی مینو فیکچرنگ،لیدر ڈیزائنگ،زیتون اور انگور کی کاشت ایسے شعبے ہیں جہاں پاکستان کے اس شعبہ سے منسلک افراد میرے ملک اٹلی سے بے حد فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔اٹلی کی بیس کمپنیاں پاکستان کام کر رہی ہیںجبکہ مزید یہاں دفاتر کھولنے کی خواہش مند ہیں،اس موقع پر سینئر صحافی مبشر لقمان نے اٹلی کے سفیر سے اٹالیں طیارے پیاجیوں (piaggio)کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طیارے کو پاکستان میں فراہم کرنا چاہیے کیونکہ یہ سستابھی ہے اور اس کی کارکردگی بہت بہترین ہے۔چیئرمین بلال احمر پاکستان اور معروف گلوکار ابرالحق اور ریما خان نے کلچر اور ثقافتی وفود کے تبادلہ پر اٹالین سفیر کو اپنی آراءدیں۔امتنان شاہد کے دیے گئے عشائیے کے موقع پر سفیر اٹلی آندریاس فراسے کے علاوہ اٹالین امبیسی اسلام آباد کے پولیٹیکل اتاشی فرانکو راکوکے علاوہ وقار احمد (کارپوریٹ ہیڈ نیسلے پاکستان)عمران گورائیہ(ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ نون پنجاب)عون چوہدری (مشیر برائے سیاسی امور وزیراعلیٰ پنجاب )خاور ریاض (فیشن سٹائلسٹ)ریما خان(اداکارہ)ثانیہ کامران (ایم پی اے PTI)انازے احسان بٹ(مشیر گورنر پنجاب)عائشہ چوہدری(ایم پی اے PTI)ڈاکٹر فرزین (ڈائیٹ سپیشلسٹ)عائشہ جہانزیب (اینکر پرسن)شہر بانوں ،بینش خان،مہرین(فیشن ڈیزائنر)،حسن چیمہ ،ناصر قریشی (ایس پی)کامران گورائیہ ،نعیم ثاقب(چیئرمینV-Expo)،میاں اکبر علی موجود تھے۔ عشایئے کے اختتام پر سفیر نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے علم ہے کہ آپ کا ادارہ معاشی ترقی اور اس ملک کے استحکام اور سماجی خدمت کے لئے بہت کام کر رہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر امتنان شاہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پاکستان ایشیا کی ابھرتی معاشی قوت، اٹلی نے ٹورازم سے پیسہ بنایا، امتنان شاہد کے عشائیے میںاٹلی کے سفیر آندریاس فرارسے کی گفتگو ، عشایئے میں ریما خان، ابرارالحق، مبشرلقمان، انازے احسان بٹ، ساحر علی بگا، عائشہ جہانزیب، عون چوہدری، ثانیہ کامران، خاور ریاض ،عائشہ چوہدری ، سیاسی، ثقافتی ، سماجی اور کاروباری شخصیات کی شرکت

