وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر ایک مرتبہ پھر 15 مارچ سے 28 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے حوالے سے این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسلام آباد میں دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے۔

