Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ
    • ایران کا معاہدے کی پاسداری کا دعویٰ، امریکا پر خلاف ورزی کا الزام
    • کیوبا میں ایک ہفتے میں دوسری ملک گیر بجلی بندش
    • قتل کی کوشش پر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
    • حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔
    • وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
    • مشرقی تہران صوبے میں دھماکے کی اطلاع
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئندہ چند ماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

    By Daily Khabrainمارچ 12, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ تک گیس کی قیمت میں  اضافہ نہ کیا جائے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آٹا ، چینی و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ خصوصاً آٹے کی قیمت میں استحکام ، چینی کی موجودہ قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے اقدامات ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا۔

    معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں یکم جولائی 2019 میں اضافہ کیا گیا تھا، اوگرا کی جانب سے گیس قیمتوں میں چھ سے سات فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ چند ماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔ عمران خان نے حکومتی معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے ٹارگیٹڈ سبسڈی اسکیم متعارف کیے جانے تک آٹے کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے، غریب افراد کو آٹے کے حوالے سے براہ راست سبسڈی کی فراہمی کے لئے مفصل پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی بدولت آٹے کی خریداری کے حوالے سے معاشرے کے کمزور طبقوں کو حکومت کی جانب سے براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی مالی معاونت ہے تاکہ ان پر مہنگائی کا  بوجھ ممکنہ حد تک کم کیا  جا سکے۔

    عمران خان نے کہا کہ آٹا بنیادی ضرورت ہے اس کی وافر  اور مناسب قیمت میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے، مستقبل  میں گندم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی و نجی شعبے کی جانب سے درآمد کے فیصلے بروقت لیے جانے کو یقینی بنایا جائے۔

    وزیرِ اعظم کو چینی کی قیمت میں کمی لانے کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس  کو بتایا گیا کہ ماہ رمضان کے لئے سات ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دی جا چکی ہے۔ وزیرِ اعظم کو بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عام آدمی اور خصوصاً نچلے طبقے کو ہر ممکنہ ریلیف پہنچانے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ

      پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان

      حکومت نے چینی برآمد کی تجویز مسترد کر دی۔

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.