Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر 3رکنی فل بینچ تشکیل

    By Daily Khabrainاپریل 19, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر ججز کے فیصلوں میں اختلاف کے بعد نیا تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

    درخواست ضمانت کے فیصلے میں دونوں ججوں کے فیصلوں میں اختلاف کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے 3 رکنی خصوصی فل بینچ تشکیل دے دیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا جس کے بعد خصوصی فل بینچ 21 اپریل کو شہباز شریف کی درخواست پر ازسرنو سماعت کرے گا۔

    بینچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کریں گے جبکہ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

    اس سے قبل 14 اپریل کو دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کے خلاف الگ الگ فیصلہ دیا تھا۔

    دو رکنی بنچ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل تھا جس میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

    درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے ججز نے الگ الگ فیصلہ سناتے ہوئے ریفری جج کی نامزدگی کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا تھا۔

    اپنے حکم میں جسٹس اسجد جاوید گورال نے سینئر جج پر ‘یکطرفہ طور پر’ ضمانت دینے کا تذکرہ کیا تھا۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ میرے لیے یہ بات حیران کن ہے کہ مذکورہ حکم کے ابتدائی پیراگراف میں اس کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو متفقہ طور پر ضمانت دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو زمینی حقیقت کے منافی ہے۔

    جسٹس اسجد جاوید گورال نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ ‘حقیقت میں فریقین کو سننے کے بعد جب میرے برادر ساتھی نے درخواست کی اجازت دینے کے لیے میری رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کی تو میں نے عدالت میں انکار کردیا اور چیمبر میں مشاورت کے وقت بھی میں نے فوراً ہی انکار کردیا تھا لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ میرے برادر ساتھی نے یکطرفہ طور پر اپنے فیصلے کا اعلان کیا اور اپنے نائب قاصد کے ذریعے درخواست گزار کی ضمانت منظور کی۔

    جسٹس اسجد جاوید گورال نے ریماکس دیے کہ ‘یہ عدالتی تاریخ کی بہت بدقسمت اور نایاب مثال ہے جس میں ڈویژن بینچ کے سربراہ اور سینئر ممبر سے توقع نہیں کی جا سکتی تھی’۔

    دوسری جانب جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپنے حکم میں کہا کہ ‘ضمانت کی منظوری سے متعلق متفقہ حکم کا اعلان کیا گیا تھا’ لیکن جب درخواست گزار کی رہائی کا مختصر حکم جسٹس اسجد جاوید گورال کے دستخط کے لیے پیش کیا گیا تو انہوں نے اپنا اختلافی نوٹ پیش کردیا۔

    جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ ‘درخواست گزار عوامی نمائندہ ہیں اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں جنہیں اپنے آئینی اور قانونی فرائض ادا کرنے ہوتے ہیں، وہ ماضی میں مجرم نہیں رہے اور موجودہ کیس میں پری ٹرائل کی سماعت سے گزر رہے ہیں۔

    بعدازاں چیف جسٹس نے اس معاملے پر فل تین رکنی فل بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی گزشتہ برس ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا تھا اور وہ 7ماہ سے جیل میں ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.