Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کامیاب جوان پروگرام میں ماہی گیروں کو سستے قرضے دیں، وزیراعظم

    By Daily Khabrainاپریل 22, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیری کے شعبے کو منافع بخش بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کو قرضے دیے جائیں۔

    اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کے پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماہی گیر بہت محنت کش اور مشکل زندگی گزارتے ہیں اور جس دن مچھلی نہیں پکڑی تو ان کے بچے بھوکے سوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا شعبہ جہاں بدقسمتی سے کرپشن ہوتی ہے، باہر سے بڑے بڑے ٹرالرز آتے ہیں اورکرپشن ہوتی ہے حالانکہ ان کو نہیں آنا چاہیے لیکن ہمارے لوگ پیسے لے کر ان کو اجازت دیتے ہیں اور وہ ہمارے علاقے سے اتنی مچھلی لے کر جاتے ہیں جس سے ہمارے چھوٹی ماہی گیر متاثر ہوتے ہیں اور اگر اسی طرح چلتا رہا تو ان کے لیے آگے برے حالات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کے لیے چار بینکوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کا پاکستان کے لیے اہم کردار ہے، ان چیزوں سے معیشت اٹھتی ہے، جب آپ سستے قرضے دیں، کامیاب جوان کے اندر ماہی گیروں کو قرضے دیں تاکہ وہ اپنی کشتی، جال اور دنیا میں آنے والی نئی مشینریاں خرید سکیں اور خود اپ گریڈ کر سکیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسی طرح ماہی گیرے کا پیسہ اوپر جاتا جائے گا اور ویلیو ایڈ کرے گا، ابھی یہ ویلیو ایڈ نہیں کرتا اور سستی مچھلیاں بھی بیچ دیتا ہے، پھر کراچی میں آلودگی کا مسئلہ ہے، جس طرح سارا سولڈ ویسٹ اور سیوریج سمندر میں جا رہا ہے جس سے مختلف مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے ماہی گیروں کی زندگیاں بہتر کرے گا، اس کے اوپر ہم مسلسل کوشش کریں گے کہ ماہی گیروں کو اپ گریڈ کریں کیونکہ پاکستان میں اس حوالے سے بڑے مواقع ہیں، جس طرح سیاحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین کے اندر کیج فشری ہے اور اسی طرح ہمارے پاس کراچی کے قریب ساحلی علاقے ہی جہاں فشری ہوسکتی ہے، ہمارے پاس دریا ہیں کہیں بھی کیج فشری کرسکتے ہیں، جس سے ہم اپنے لوگوں کی پروٹین کی سطح بھی اوپر کر سکتے ہیں۔

    قرضوں کی فراہمی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بینکوں سے کہوں گا کہ چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کے لیے اپنے اسٹاف کو تریبت دیں، غریب لوگوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں کے حوالے سے شکایات آرہی ہیں کہ ہم بینکوں کے پاس جاتے ہیں تو بینک صحیح طرح خدمات نہیں دیتے اور ان میں وہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ قرضے دے سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ سی طرح کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی میں سست روی کا مسئلہ آرہا ہے اس لیے بینکوں سے تاکید کر رہا ہوں اس پر پورا زور لگائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آلودگی پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے ہ شہر بغیر منصوبہ بندی کے پھیلتے جارہے ہیں جس سے گندگی اور دیگر مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسرا فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے زرعی زمین کم ہوتی جا رہی ہے، اسی لیے ہم راوی پروجیکٹ بنا رہے ہیں تاکہ اپنے لوگوں کو اوپر اٹھائیں، پاکستان میں یہ ہونا پڑے گا اور ضرورت ہے کہ شہروں کے نئے ماڈل بنیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ سندھ حکومت کو جزیرہ بنڈل پر قائل کریں کہ پورا ایک ماڈل سٹی بنے جس کے اندر ماحول کا دھیان رکھا جائے، پاکستان کے اندر نوکری اور پیسہ بھی آئے، اس کی ضرورت ہے لیکن اگر شہر پھیلتے گئے تو ہمارے لیے عذاب بن جائیں گے اور آلودگی بڑا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کا 40 فیصد کچی آبادیوں پر مشتمل ہے کیونکہ لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہوتے ہیں تو وہ کچی آبادیوں میں رہنا شروع کرتے ہیں اور اس کے لیے ایک مکمل منصوبہ لے کر آرہے ہیں کہ کیسے کچی آبادیوں کو بہتر کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم جو نئے شہر بنا رہے ہیں وہاں 70 ہزار درخت اگا رہے ہیں، پوری منصوبہ بندی ہے، لاہور کے اندر 50 مقامات کے اوپر جاپانی منصوبہ مایا واکی فارسٹ لگا رہے ہیں جو آکسیجن دیتے ہیں اورماحول کو بہتر بنا رہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ہمیں کراچی کا بھی سوچنا پڑے گا، کراچی میں بھی ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے پڑیں گے، جس طرح سمندر کے اندر آلودگی کر رہے ہیں، اس سے ماہی گیروں کے لیے بھی مشکل ہے کیونکہ مچھلی کھانے کے قابل نہیں رہے گی، اس کے لیے ہم الگ پورا پروگرام بنا رہے ہیں اور حکومت سندھ کے ساتھ مل کر کراچی میں بھی کوشش کریں گے سمندر میں جو گندگی جارہی ہے اس کو روکیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ماہی گیروں کے لیے زبردست پروگرام ہے جس کے تحت ماہی گیروں کو سستے قرضے دے رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری

      راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.