نوازشریف دور میں آئی پی پیز کو480 ارب کی ادائیگیاں حکومتی خاموش سے آنےوالے وقت میں یہ سب سے بڑا سکینڈل بن کرسامنے آئیگا: ذرائع
بجلی کمپنیوں سے ماہدہ طے ہے کہ پچھلی حکومتوں سے وصول کھربوں روپے کا حساب نہیں مانگا جائیگا عالمی عدالت انصاف جانیکی دھمکی کے بعد ماضی کے حکمرانوں نے 4 گنا زیادہ مہنگی بجلی خریدی اور خاموش رہے ۔
ملتان (خبرنگار) بجلی پیداکر نے والی غیر ملکی پاور کمپنیوں (انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) سے حکومت وقت کے نئے معاہدے اس شرط پر طے ہوئے ہیں کہ ان کے پچھلے کھاتوں کی حکومت آڈٹ نہیں کرے گی۔ نوازشریف حکومت کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے2018ء میں آئی پی پیز کو 480 ارب کی ادائیگیاں کیں جس کا کوئی آڈٹ نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں ادائیگیوں کے آڈٹ کیا تھا جبکہ حکومت وقت اگر ان آئی پی پیز کے سابق کلیم کا حساب چیک کرے تو ان کی کرپشن واضح ہو جائے گی۔
