Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو انتقال کرگئے

    By Daily Khabrainجولائی 18, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سابق گورنر سندھ اور سینئر سیاستدان ممتاز علی خان بھٹو 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہيم ابڑو نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

    ترجمان ابراہيم ابڑو کے مطابق ممتاز بھٹو کا انتقال کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ممتاز بھٹو کی میت ان کے آبائی علاقے لاڑکانہ منتقل کی جارہی ہے جہاں بعدازاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ ممتاز بھٹو سابق وزيراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھی تھے۔

    وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اولین قائدین میں سے ایک ہیں، ممتاز بھٹو وفاقی وزیر، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

    وہ سندھ کے آٹھویں گورنر تھے، مارچ 1977 میں انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے کے بعد وہ وفاقی وزیر بنے تھے۔

    جنرل ضیا کے دور میں جلا وطنی کے بعد ممتاز بھٹو نے 1985 میں سندھی بلوچ پشتون فرنٹ کے نام سے لندن میں سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا اور بعدازاں 1989 میں حیدرآباد میں سندھ نیشنل فرنٹ کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    2013 کے عام انتخابات سے قبل ان کی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ضم ہوگئی تھی اور انہی کے بینر تلے الیکشن میں حصہ بھی لیا تھا تاہم 2014 میں ممتاز بھٹو نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اُنہیں بیٹے سمیت پارٹی سے نکال دیا۔

    بعدازاں 2017 میں ان کی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    ممتاز بھٹو کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

    وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سردار ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر افسوس ہوا، اس غم میں ان کے اہلخانہ کے ساتھ شریک ہیں ۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ، ممتاز بھٹو کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ و دوستوں کو اس نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے’۔

    گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے سابق گورنر سندھ اور ممتاز سیاسی رہنما ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    عمران اسمٰعیل نے کہا کہ مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں، اللہ ان کے لواحقین کو صبرعطا فرمائے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ ممتاز علی بھٹو سیاسی رہنما کے ساتھ ساتھ وہ ایک شفیق، ہمدرد اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے

    فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر ان کے ورثا کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    پیر پگارا نے کہا کہ آللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ممتاز علی بھٹو سندھ کی سیاست کا اہم کردار تھے، انہوں نے اپنے ادوار میں سندھ کے عوام کی خدمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ سردار ممتاز علی بھٹو کا انتقال سندھ کی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سردار ممتاز علی بھٹو کی مغفرت کے لیے دعاگو ہوں اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

    قومی عوامی تحريک کے سربراہ اياز لطيف پليجو نے سينئر سياستدان ممتاز علی بھٹو کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    اياز لطيف پليجو نے کہا کہ ممتاز علی بھٹو غير روايتی اور شفاف سياستدان تھے، انہوں نے سندھ ميں بيداری کے ليے اہم کردار ادا کيا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی

      پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.