تازہ تر ین

وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ دینے سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ دینے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق پی پی38 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی مؤثر کمپین کیلئے استعفیٰ دے رہی تھیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ دینے سے روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ دینے سے روکتے ہوئے بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے اور پنجاب میں حکومتی کارکردگی نمایاں کرنے کی ہدایت دی ۔

یاد رہے اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی انتخابات مہم میں شامل ہونے کے لیے مستعفی ہونے کہ درخواست کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain