تازہ تر ین

کراچی کی مویشی منڈی میں جانور خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی: سپرہائیوے مویشی منڈی میں جانور خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مویشی منڈی میں فروخت کے لیے صرف 5 فیصد جانور رہ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیائ کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائیوے میں آخری دن بیوپاری بھی خوش اور خریداروں کے چہرے بھی کھل اٹھے، مویشی منڈی میں جانور خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مویشی منڈی میں آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں نیچے آگئیں۔

ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ 9 جون سے لگنے والی مویشی منڈی میں آخری روز تک 7 لاکھ قربانی کا جانور لایا گیا اور 41 روز سے سجنے والی مویشی منڈی میں فروخت کے لیے صرف 5 فیصد جانور رہ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ بیوپاریوں نے شہریوں کی فراغ دلی کا خوب فائدہ اٹھایا، خوشی خوشی گھروں کو واپسی شروع کردی، قوت خرید نہ ہونے کے باوجود شہریوں نے بڑی رغبت سے خریداری کی، سہراب گوٹھ مویشی منڈی کے 48 بلاکس میں سے 85 فیصد پنڈال خالی ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق عیدالضحیٰ کے روز بھی مویشی منڈی میں قربانی کے لیے جانور دستیاب ہوں گے، مویشی منڈی میں 70 سے 80 ہزار روپے میں بھی جانور آسانی سے دستیاب ہے، مویشی منڈی میں 40 سے 50 ہزار کا جانور بھی فروخت ہوا، اس وقت اچھی نسل کے بکرے بھی 25 ہزار میں فروخت ہورہے ہیں


اہم خبریں
young indian girl ass fucking slow to fast XXX みきぷるん tokyomotion افلام سيكس مترجمة
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved