تازہ تر ین

نامور صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے

نامور صافی عارف نظامی انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نامور صافی عارف نظامی، نوائے وقت کے چیف ایڈیٹر مجید نظامی کے بھتیجے تھے، گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

واضح رہے کہ عارف نظامی مختلف اخبارات اور ٹی وی میں اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں، عارف نظامی نے نوائے وقت میں زندگی کا زیادہ تر عرصہ صحافت میں گزارا تھا، عارف نظامی تقریبا 9 ماہ سے دماغی مرض میں مبتلا تھے، معروف صحافی کے دماغ کی شریانوں کلاٹ آ گیا تھا۔

واضح رہے کہ مقامی ڈاکٹرز نے عارف نظامی کو بیرون ممالک جانے کا مشورہ دیا تھا، لاہور کے مقامی ہسپتال میں ڈاکٹرز نے ان کا علاج کیا اور ان کی حالت بہتر تھی، خون میں کلاٹ بننے کا سلسلہ علاج کے بعد بھی رک نہ سکا تھا۔

خیال رہے کہ عارف نظامی گزشتہ کئی برس سے دل کے عارضہ میں بھی مبتلا تھے،: چند روز قبل انہیں دوبارہ دل کا دورہ پڑا اور انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، عارف نظامی کچھ دنوں سے مقامی ہسپتال میں وینٹی لیٹر تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain