تازہ تر ین

واٹس ایپ نئی اپ ڈیٹ میں کونسا زبردست فیچر شامل کرنے جا رہا ہے؟

دنیا بھر میں پیغامات کی ترسیل کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے استعمان کنندگان کے لیے ایک اور بہترین فیچر کی تیاری میں مصروف ہے،جسے جلد ہی آنے والی اپ ڈیٹس میں شامل کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ ’ وے بی ٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ گوگل پلے بی ٹا پروگرام میں اینڈروئیڈ کے لیے اپنی نئی اپ ڈیٹ کے ورژن 21.25.19 میں استعمال کنندگان کے لیے ایک اور دلچسپ فیچر شامل کرنے جا رہا ہے۔ جس کی بدولت استعمال کنندگان کسی بھی ویڈیو، آڈیو یا تصویر کو بھیجنے سے قبل ریسیپیئنٹ ( وصول کننددگان ) کو ایڈٹ کر سکیں گے۔

یہ نئی اپ ڈیٹ کیا ہے اور اس سے کون کون سے استعمال کنندگان مستفید ہو سکیں گے، اس سے پہلے ہم بتاتے چلیں کہ واٹس ایپ کی حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی اپڈیٹ میں ایک چھپا ہوا فیچر تھا جس کی مدد سے میڈیا( تصاویر اور ویڈیوز) بھیجنے کے لے آؤٹ کو ازسر نو ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اور اسی اپ ڈیٹ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے واٹس ایپ اپنی آنے والی اپ ڈیٹ میں اس فیچر کو شامل کرے گا۔

گوگل بی ٹا پروگرام کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کرائے گئے اس فیچر کے اسکرین شاٹ سے دکھائی دیتا ہے کہ جب آپ کسی وصول کنندہ کے نام کو ایڈٹ کرنے کے لیے ڈرائنگ ایڈیٹر سیکشن مین جا کر ٹیپ کرتے ہیں تو اس سیکشن میں آپ کی کانٹیکٹ لسٹ اور گروپس کی فہرست سامنے ظاہر ہوجاتی ہے۔ لہذا جب آپ ڈرائنگ ایڈیٹر میں اپنے میڈیا کو ایڈٹ کرتے ہیں تو اس فیچر کی بدولت آپ مذکورہ ویڈیو یا تصویر کو بھیجنے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بھیجنےکے اہل ہوسکیں گے، چاہے آپ پہلے ہی کسی دوسری چیٹ میں موجود ہوں۔

یہ فیچر فی الحال ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے جاری کردیا جائے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آئی او ایس( ایپل) کے استعمال کنندگان کے لیے یہ فیچر کب دست یاب ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain