تازہ تر ین

پاکستان افغانستان کے تعلیمی شعبے کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے تعلیمی شعبے کی ترقی میں اضافے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی سے افغان ہائیر ایجوکیشن کے وزیر، مولانا عبد الباقی حقانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے تعلیمی شعبے کی ترقی، تعلیمی اداروں کی استعدادِ کار میں اضافے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے ماہرینِ تعلیم اور تکنیکی ماہرین کی اشد ضرورت ہے، افغانستان اس وقت مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی برادری معاشی اور انسانی امداد فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او کے حالیہ سمٹ میں ممبر ممالک، عالمی برادری سے افغانستان کی انسانی و معاشی ضروریات کے حل کی بات کی۔

ملاقات میں ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن اور ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان افغان جامعات  کے طلباء کو آن لائن تعلیم دینے میں مدد فراہم کریں گے، نیوٹک مختلف تکنیکی شعبوں میں تربیت کیلئے ووکیشنل ٹریننگ پروگرام  منعقد کرے گا۔

افغان وزیر تعلیم نے افغانستان کے تعلیمی شعبے کی تعمیر نو میں  کردار پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام اور وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain