Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یمنی فوج کا دعویٰ: 72 گھنٹوں میں حملوں کے دوران 2,316حوثی ہلاک یا زخمی
    • سعودی فضائی حملہ، یمن کی مارکیٹ میں 7 افراد جاں بحق، 40 زخمی
    • صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور
    • پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن
    • فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے
    • مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان
    • اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ
    • پروین ہُڈا کی شاندار کامیابی، ایشین گیمز میں ایک اور باکسنگ میڈل یقینی
    • شدید بارشوں نے اتر پردیش میں تباہی مچا دی، 4 افراد ہلاک، گورکھپور زیرِ آب
    • امریکا میں نارایسٹر طوفان کا شدید حملہ بڑے پیمانے پر سیلاب اور بجلی کی بندش
    • ایران کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں 48 گھنٹوں کے دوران 19 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
    • بابر اعظم کا زوال جاری، ڈومیسٹک کرکٹ کی دونوں اننگز میں 10 اور 4 رنز پر آؤٹ
    • پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ ایشین گیمز کرکٹ کوارٹر فائنل طے
    • اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی
    • نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا
    • سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ایس ایل: عثمان قادر عمران طاہر سے سیکھےگُر سے حریف بیٹرز کو نچانے کیلئے تیار

    By Khabrain Newsجنوری 23, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر عثمان قادر پی ایس ایل 7 میں جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کے سیگھے گُر پر عمل کرتے ہوئے حریف بیٹرز کو پریشان کرنے کیلئے تیار ہیں۔
    انٹرویو میں پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل 28 سالہ کرکٹر عثمان قادر کہتے ہیں کہ انہوں نے 2 سال محنت کرکے کچھ نیا تیار کیا ہے، پی ایس ایل میں وہ سب کو نظر آئے گا۔
    عثمان قادرکا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 سال ملتان سلطانز میں عمران طاہر کے ساتھ جو وقت گزارا وہ ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھا کیوں کہ عمران طاہر سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ان کی ٹپس پر کام کیا جس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں مدد ملی۔
    نوجوان لیگ اسپنر نے کہا کہ پی ایس ایل 7 کے لیے کچھ نیا تیار کیا ہے مگر اس بارے میں ابھی بتا دیا تو بیٹسمین تیاری کرلیں گے، جو 2سال کی محنت ہے، وہ اس ٹورنامنٹ کے دوران ضرور نظر آئے گی۔
    عثمان قادر کو لیجنڈ سابق بولر اور والد نے کیا سکھایا تھا؟
    پاکستان کی جانب سے 17 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے کرکٹر پاکستان کے سابق لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے ہیں۔
    ان کا کہنا ہے کہ وہ والد جیسے بولر نہیں بن سکتے، والد عبدالقادر ایک لیجنڈ تھے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ والد کے نقش قدم پر چلیں اور اگر ان کا نصف بھی کرپائیں تو بہت لمبا کیرئیر ہو جائے گا۔
    والد نے سکھایا کہ بیٹسمین کو کیسے پریشان کرنا ہے: عثمان قادر
    لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ شروع میں اس بات کا دباؤ ہوتا تھا کہ وہ عبدالقادر کے بیٹے ہیں، والد کے نام کی لاج بھی رکھنی ہے، خود بھی پرفارم کرنا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اعتماد آتا گیا، والد نے بہت سی ٹپس دی تھیں جن پر آج بھی عمل کرتا ہوں۔
    قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ والد نے کریز کے ساتھ ساتھ گیند ڈیلیوری کے بھی مختلف انداز استعمال کرنے کا طریقہ بتایا اور کہا تھا کہ اگر بیٹسمین کو پریشان کرنا ہے تو معمولی سا ایکشن تبدیل کرکے گیند پھینکو۔
    ہر کھلاڑی پی ایس ایل کا منتظر ہوتا ہے: لیگ اسپنر
    پی ایس ایل پر بات کرتے ہوئے عثمان قادر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جس کے لیے ہر پلیئر منتظر ہوتا ہے، ہر پلیئر پرجوش ہوتا ہے کیوں کہ اس پلیٹ فارم پر پرفارمنس دے کر پلیئر انٹرنیشنل کرکٹ میں آجاتا ہے، پشاور زلمی کی جانب سے اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گا۔
    نوجوان اسپنر نے کہا کہ ان کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ اس بار پی ایس ایل میں اپنی بولنگ کو اور بہتر کروں اور زیادہ سے زیادہ میچز کھیلوں، جب زیادہ میچز ملیں گے تو بولنگ بھی بہتر ہوگی اور ٹاپ پر آنے کا چانس بھی ہوگا، ہر پلیئر چاہتا تو یہ ہے کہ سب سے زیادہ رنز بنائے یا سب سے زیادہ وکٹیں لے مگر ایسا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ تمام میچز بھی کھیلے، اگر پورے میچز نہیں ملتے تو پھر اہداف حاصل نہیں ہوتے۔عثمان قادر نے بتایا کہ وہ ایک موقع پر پاکستان میں اپنی کرکٹ کو الوداع کہہ چکے تھے اور آسٹریلیا میں کیرئیر شروع کرنے لگے تھے مگر لاہور قلندرز کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ انہیں دوبارہ پاکستان کرکٹ میں لے کر آئے اور آج وہ پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں انٹرنیشنل اور ٹاپ پاکستانی پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرتے ہیں، دنیا بھر کے ٹاپ کوچز کی نظر میں ہوتے ہیں جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.