بیجنگ: (ویب ڈیسک) خود کو تیزی سے تبدیل کرتی ہوئی مختصر ویڈیو کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے آپشن کی آزمائش شروع کردی ہے جس کے تحت لوگ آپ کا پروفائل دیکھیں گے تو علم ہوجائے گا کہ کس کس نے آپ کا پروفائل دیکھا ہے۔ ایپ کی سہولت کے تحت گزشتہ 30 دن میں جس نے بھی آپ کی تفصیلات کو دیکھا ہوگا اس کا علم آپ کو ہوجائے گا یعنی ایک ماہ تک کا ریکارڈ اس پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کا مقصد غالباً یہ ہوسکتا ہے کہ صارفین کی درست معلومات اور ان کے شفاف پروفائل کو یقینی بنایا جاسکے۔ مختلف ایپ پر تحقیق کرنے والے کیوو ایڈریانو نے اس کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صارفین جان سکیں گے کہ ان کا پروفائل کس نے اورکب دیکھا ہے جبکہ دیگر تفصیلات بھی معلوم کی جاسکیں گی۔ دوسری جانب اس سے یکساں شوق اور دلچسپی رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے قریب آسکیں گے اور باہمی روابط قائم کرسکیں گے۔ اس سے لوگ ٹویٹر کی طرح ایک دوسرے کو فالو بھی کرسکیں گے۔ اگرچہ ٹک ٹاک اس آپشن کو ایک سال قبل بند کرچکا ہے کیونکہ اس سے بعض مشہور شخصیات کو الجھن ہورہی تھی۔ وجہ یہ ہے کہ بعض افراد سوشل میڈیا پر دوسروں کے پروفائل اور ذاتی معلومات میں جھانکنا پسند کرتے ہیں۔ ٹک ٹاک نے ابھی تک اس آپشن کی کوئی تفصیل نہیں دی ہے لیکن شاید اس کا اثر لنکڈ ان کی طرح ہوسکتا ہے جس میں ہم خیال لوگ ایک حلقہ اور روابط بناتے ہیں اور اس میں توسیع ہوتی جاتی ہے۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا ٹک ٹاک کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔ لیکن شاید ٹک ٹاک انفلوئنسر اور دیگر افراد کے لئے یہ آپشن پیش کرنا چاہتا ہے جو اپنی پوسٹ کا اثر دیکھنا چاہتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
- وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
- سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
- امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
- ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
- کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
- این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
- لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
- تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
- ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
- ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
- EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
- اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
- مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
- قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
- ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
