تازہ تر ین

پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے مرحلے کا آج دوسرا روز ہے اور اس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
191رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کیڈ مور اور یاسر خان نے کیا،یاسر خان 30 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، کیڈ مور کی اننگز کا خاتمہ 22سکور کے بعد محمد نواز کی گیند پر ہوا،حیدر علی کو بھی محمد نواز نے ہی 19رنز پر پویلین کی راہ دکھائی،حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور جیمز فالکنر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے،ردرفورڈ نے 10 رنز بنائے اور نسیم شاہ کا شکار بنے۔
پشاور زلمی نے 191 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا،حسین طلعت نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ،شعیب ملک 48 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احسن علی اور ول سمیڈ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پشاور زلمی کے ثمین گل نے پہلا اوور کرایا۔
اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلر کی خوب درگت بنائی، اسی دوران پشاورزلمی کے فیلڈرز نے بھی ناقص کارکردگی دکھاتے ہوئے متعدد کیچ گرائے۔
155 کے مجموعی سکور پر احسن علی 73 رنز کا بنا آؤٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ 0، افتخار احمد 8 اور ول سمیڈ 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 190 رنز بنائے۔ثمین گل اور عثمان قادر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain