تازہ تر ین

اسلام آباد کے گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)
ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کھڑی گاڑی سے 11 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی جس پر افغان باشندے سمیت پشاور کے رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کےعلاقے ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
حکام کے مطابق پکڑی جانے والی ہیروئن گاڑی کے اندر پڑی جیکٹس میں چھپائی گئی تھی، جس کا وزن 11 اعشاریہ 94 کلوگرام ہے اور عالمی منڈی میں اسی کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت غلام رسول اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔غلام رسول افغان باشندہ ہے جب کہ دوسرا ملزم پشاور کا رہائشی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain