Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتا ہوں ہمارے خلاف غداری کے ثبوت ہیں تو پیش کریں‘

    By Khabrain Newsاپریل 5, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرمیاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے زریعہ قومی اسمبلی کے 197ارکان کو غدار قراردلوایا ہے، میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجودہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر ہم نے غداری کی ہے تو پھر ثبوت قوم کے سامنے لے آئیں اورعدالت عظمیٰ کے سامنے یہ ثبوت لے آئیں، اگر ہم میں سے کسی نے یہ جرم نہیں کیا اورخدانخواستہ کسی خارجی طاقت کو دعوت نہیں دی اور خارجی وسائل استعمال نہیں کیئے تو پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیئے، ابھی تک مجھے صدر کی جانب سے نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کرنے کے حوالہ سے کوئی باضابطہ خط تک موصول نہیں ہوا،صدر علوی نے آئین شکنی کی ، جب وہ خط لکھیں گے توہم اپنے وکلاء اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشورہ کریں گے۔ ا ن خیالات کااظہار شہباز شریف نے منگل کے روز ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام معروف وکلاء کی متفقہ رائے ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے 3 مارچ کو آئین کی خلاف ورزی کی، یہ کوئی پروسیجرل معاملہ نہیں تھا بلکہ آئینی معاملہ تھا ، انہوں نے آئین کو توڑا اور اس کے نتیجہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی آئین کو توڑا جب وزیر اعظم نے قومی اسمبلی توڑنے کی سمری بھجوائی اور صدر نے اپنا مائنڈ اپلائی کرنے کے بغیر آدھے گھنٹے میں وہ سمری منظور کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ بات یہ نہیں ہے کہ ہم جلد اورشفاف الیکشن نہیں چاہتے بلکہ یہی تو ہمارا مطالبہ تھا کہ ایک جھرلو اوردھاندلی کی پیداوار سلیکٹڈ وزیر اعظم کی آئین اور پارلیمان کے زریعہ رخصتی ہو اور صاف اورسفاف الیکشن کا انتظام ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشو یہ ہے آئین کو توڑا گیا ہے اورآئین کو پامال کیا گیا ہے، اس کے لئے ہم عدالت عظمیٰ میں آئے ہیں اور اگر اس کی کا ازالہ نہیں ہو گا تو پھر یہ بنانا ریپبلک بن جائے گا کیا22کروڑ عوام یہ چاہتے ہیں اوراس سے بڑھ کر اس ایوان کے ایوان کے 197ارکان جن میں ، میں ناچیز بھی شامل ہوں ، ڈپٹی اسپیکر اور حکومت کے وزیر نے ہمیں غدار قراردیا ہے کیا اب غدار اوروفادار کی بحث شروع ہو گی، میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پاکستان کے 22کروڑ عوام کی خواہشات کے مطابق جمع کروائی تھی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ وہی عمران نیازی ہے جو آج سے کچھ عرصہ پہلے فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ آیا تھا ، عمران نیازی کا کیا مئوقف تھا کہ اگر ہم نے فرانس کے سفیر کو نکالا تو پاکستان کی ٹیکسٹائل کی 50فیصد برآمدات یورپین یونین کو جاتی ہیں اس کا خاتمہ ہو جائے گا، پاکستان کی معیشت تباہ ہو جائے گا، ہم نے اگر یہ کام کیا تو پاکستان کے اندر مہنگائی کا طوفان آئے گا اس لئے ہمیں یہ کام نہیں کرنا چاہیئے، یورپین یونین ہم سے ناراض ہو جائے گی ، یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ یہ عمران نیازی ریکارڈ پر ہے اور آج عمران نیازی نے اپنی ذات کے لئے پاکستان کی ذات کو قربان کردیا اور یورپین سفیروں کے اوپر حملہ آور ہو گئے۔جب اپنی ذات کی بات آتی ہے تو عمران خان ہر چیز کو قربان کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جب ہم نے آئین اور قانون کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کی تو اس کے بعد غداری کے نعرے لگ گئے، لہذاآج وقت آگیا ہے کہ ہمارے افواج پاکستان کے سپہ سالار جن کی پاکستان کے دفاع کے لئے بڑی قربانیاں ہیں اور قدرومنزلت ہے ، وہ آج اس بات کا عندیہ دیں کہ کیا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں جو منٹس پاس ہوئے جس میں باہر کی بین الاقوامی سازش اوراپوزیشن کا کوئی کردار ہے تو خدارااس بات کو سامنے لے کرآئیں ، کیا وہ منٹس انہوں نے دستخط کئے تھے،کیا وہ منٹس انہوں نے دیکھے اور اسٹیبلشمنٹ یا جس محکمے نے بھی یہ منٹس بنائے ہیں کیا ان کی منظوری تھی، یہ وہ سوالات ہیں جو آج پوری قوم آج سننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم میں سے کسی نے یہ جرم نہیں کیا اورخدانخواستہ کسی خارجی طاقت کو دعوت نہیں دی اور خارجی وسائل استعمال نہیں کیئے تو پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیئے۔ میں نے آج تک صاف الفاظ میں اس طرح کی بات نہیں کی لیکن ہم اپنے وکیلوں کے زریعہ عدالت عظمیٰ کے سامنے بھی یہ بات رکھیںگے کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ اورکوئی فورم بنادیں جس میں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جائے اوردودھ کا دودھ او رپانی کا پانی ہو جائے ۔ ایک سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ابھی تک مجھے صدر عارف علوی کی جانب سے نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کرنے کے حوالہ سے کوئی باضابطہ خط تک موصول نہیں ہوا،صدر علوی نے آئین کو اپنے پائوں تلے روندا ہے اور آئین شکنی کی ہے، جب وہ خط لکھیں گے تو ہم ضروراپنے وکلاء اور اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشورہ کریں گے، اس وقت تو داکٹر عارف علوی اور عمران خان خودآئین شکنی کے مرتکب ہیں، ا س کا پہلے فیصلہ ہوگااس کے بعد اگلی بات بعد میں ہو گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.