استنبول: (ویب ڈیسک) ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کے مقدمے کا ٹرائل معطل کرکے سعودی عرب منتقل کردیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے ترکی کی عدالت سے مقدمے کی کارروائی سعودی عرب منتقل نہ کرنے کی اپیل کی ہے جب کہ جمال خاشقجی کی منگیتر نے بھی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 26 سعودی ملزمان کا ان کی غیر موجودگی میں جاری ٹرائل معطل کردیا اور کیس کو سعودی عرب منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
ترک حکومت کی منظوری کے بعد استغاثہ نے عدالت سے ٹرائل سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا اور اس قتل کا الزام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر عائد ہے۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
