تازہ تر ین

انڈونیشیا کے واٹر پارک میں ’سلائیڈ‘ ٹوٹنے سے 16 افراد زخمی

جکارتا: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے ’کینجرا‘ نامی واٹر پارک میں ’سلائیڈ‘ ٹوٹنے کے باعث 16 افراد 30 فٹ بلندی سے زمین پر آگرے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارک کے واٹر سلائیڈ کا آدھا حصہ ٹوٹا جس کے نتیجے میں سولہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے چند کو معمولی چوٹی آئیں جبکہ 8 کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ سے تین افراد کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں، یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا تاہم حادثے کی خبر اور ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
متعلقہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلائیڈ میں مقررہ تعداد سے زائد لوگ سوار ہوگئے تھے جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔
دوسری جانب حکام نے واٹر پارک انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ملک کے دیگر پارکس انتظامیہ کو زور دیا گیا ہے کہ وہ انتظامات اور سلائیڈس کا مرحلہ وار جائزہ لیا کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain