Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کردیے
    • شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع
    • جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے خلا میں پراسرار مالیکیول دریافت کر لیا
    • چین کا برقی راکٹ لانچ سسٹم خلائی سفر کے اخراجات کم کرنے کے قریب
    • مصنوعی ذہانت نے سپر کنڈکٹرز کی تلاش میں سائنسدانوں کو بڑی کامیابی دلا دی
    • نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع
    • پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔
    • دمشق میں میکرون کے ہوٹل کے قریب دھماکے، کشیدگی میں اضافہ
    • یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا
    • دمشق میں دھماکوں کے بعد میکرون کی شامی صدر سے ملاقات
    • عاصم اظہر کا "آرزو” بھارت میں چھا گیا — دوسرا بڑا چارٹ ہٹ بن گیا
    • حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
    • پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
    • زیارت چیک پوسٹ حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید
    • آرامکو نے تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر کر دیں
    • عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی
    • حماس کا غزہ کی حکومتی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان
    • وینزویلا زلزلوں میں ہلاکتیں 3,535 تک پہنچ گئیں، ہزاروں بے گھر
    • ماسکو ریجن پر رات گئے 430 سے زائد ڈرونز کا حملہ
    • ایرانی وزیر خارجہ ارا غچی: دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مجروح سلطانپوری: ناقابل فراموش غزل گو اور گیت نگار کی برسی

    By Khabrain Newsمئی 24, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : (ویب ڈیسک) فلمی گیت نگاری ہر شاعر کے بس میں نہیں، بڑے بڑے جید شعرا نے اس میدان میں بھی نام کمانے کی کوشش کی لیکن بات نہ بن سکی۔ بہت کم ایسے شاعر ہیں جنہوں نے نہ صرف غزل اور نظم میں بھی اپنی فنی عظمت کا ثبوت دیا بلکہ فلمی نغمہ نگاری میں بھی اپنی ایک الگ شناخت بنائی۔ پاکستان میں قتیل شفائی، سیف الدین سیف، تنویر نقوی کے علاوہ حبیب جالب اور منیر نیازی کا نام بھی لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے فلمی گیت کم لکھے بہر حال جتنے لکھے ان کا کوئی جواب نہیں۔ بھارت میں ساحر لدھیانوی، شکیل بدایونی اور مجروح سلطانپوری ایسے شعرا ہیں جنہوں نے غزل اور نظم کے علاوہ فلمی گیت نگاری میں بھی اپنے نام کا ڈنکا بجایا۔ مجروح سلطانپوری کا مقام و مرتبہ سب سے الگ ہے۔
    یکم اکتوبر1919ء کو سلطانپور (اترپردیش بھارت) میں پیدا ہونے والے مجروح سلطان پوری کا اصل نام اسرار حسن خان تھا۔ ان کا فلمی کریئر چھ عشروں پر محیط ہے۔ اس طویل عرصے میں انہوں نے نوشاد، مدن موہن، ایس ڈی برمن، روشن ، روی ، شنکر جے کشن، او پی نیئر، اوشا کھنہ ، لکشمی کانت پیارے لال، انو ملک ، آرڈی برمن، راجیش روشن، آنند ملند ، جینن للت اور اے آر رحمان جیسے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا۔ انہیں فلم فیئر ایوراڈ کے علاوہ داد صاحب پھالکے ایوارڈ بھی دیا گیا۔
    مجروح سلطانپوری کے والد پولیس افسر تھے، انہوں نے اپنے بیٹے کو انگریزی تعلیم کے بجائے روایتی مدرسے کی تعلیم دلائی۔ مجروح نے درس نظامی کا سات سالہ کورس مکمل کیا۔ جس میں مذہبی تعلیم کے علاوہ عربی اور فارسی میں مہارت بھی شامل تھی۔ اس کے بعد انہوں نے لکھنؤ میں ایک مشاعرے میں اپنی غزل سنائی، اس غزل کو سامعین نے بہت پسند کیا۔ اس کے بعد مجروح نے سنجیدگی سے شاعری کی طر ف توجہ دینا شروع کردی۔ جلد ہی وہ مشاعروں کی ضرورت بن گئے اور انہوں نے جگر آبادی کی شاگردی اختیار کر لی۔
    1945ء میں مجروح سلطانپوری جب صدیق انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والے مشاعرے میں شرکت کیلئے ممبئی آئے یہاں ان کی غزلوں کو سامعین نے بے حد پذیرائی بخشی۔ سامعین میں اس زمانے کے نامور فلمسازو ہدایت کار اے آر کاردار بھی شامل تھے۔کاردار نے جگر مراد آبادی سے رابطہ کیا جنہوں نے انہیں مجروح سے ملوایا۔ کار دارنے انہیں فلمی گیت لکھنے کا مشورہ دیا، مجروح نے انکار کر دیا۔ اس پر جگر مراد آبادی نے انہیں سمجھایا کہ فلمی نغمات لکھنے پر انہیں اچھا معاوضہ ملے گا اور وہ اپنے خاندان کی اچھے طریقے سے کفالت کرسکیں گے۔ مجروح نے اس بات سے اتفاق کیا۔ کار دار انہیں سنگیت کارنوشاد کے پاس لے گئے۔ انہوں نے مجروح کو ایک دھن سنائی اور کہا کہ اس پر انہیں کچھ لکھ کر دیں۔ مجروح نے لکھا ’’جب اس نے گیسو بکھیرے ، بادل آیا جھوم کے‘‘۔نوشاد نے اسے پسند کیا اور ان سے فلم ’’شاہ جہاں‘‘ کے لیے نغمات لکھوائے۔ یہ 1946ء کی بات ہے۔ اس فلم کے گیتوں نے ہر طرف تہلکہ مچادیا۔ اس کا ایک گیت’’جب دل ہی ٹوٹ گیا ہم جی کر کیا کریں گے‘‘ اتنا مقبول ہوا کہ گلوکار کے ایل سہگل نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جب ان کی موت واقع ہو تو یہ گیت سب کوسنایا جائے۔
    شاہ جہاں کے بعد مجروح سلطانپوری نے ’’مہندی، انداز اور آرزؤ ‘‘ کے نغمات تحریر کئے۔ مجروح سلطانپوری ترقی پسند خیالات کے مالک تھے اور ان کی حکومت مخالف نظموں کی وجہ سے حکومت ان کے خلاف ہو گئی۔ انہیں 1949ء میں بلراج ساہنی اور دوسرے ساتھیوں کے ساتھ پابند سلاسل کر دیا گیا۔ ان سے کہا گیا کہ وہ معافی مانگ لیں لیکن انہوں نے انکارکردیا۔ اس پر انہیں دو سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ جب وہ جیل پہنچے تو ان کی سب سے بڑی بیٹی پیدا ہوئی۔ اس عرصے کے دوران ان کے خاندان کو بہت زیادہ معاشی تنگدستی کا سامنا کرنا پڑا۔ مجروح سلطانپوری کی غزلوں کے بھی کچھ اشعار اتنے مقبول ہوئے کہ آج تک ان کا ذکر کیا جاتا ہے۔ان کا یہ شعر تو آج بھی زبان زد عام ہے
    میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
    لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
    جب فلمساز اور ہدایتکار ناصر حسین کے ساتھ ان کی دوستی ہوئی ناصر حسین نے ان سے اپنی فلموں کے گیت لکھوانے شروع کردیئے۔ جو بے حد مقبول ہوئے ان فلموں میں ’’ تم سا نہیں دیکھا ، دل دے کے دیکھو ، پھر وہی دل لایا ہوں ، تیسری منزل ، بہاروں کے سپنے ، پیار کا موسم، کارواں ، یادوں کی بارات ،ہم کسی سے کم نہیں، زمانے کو دکھا دے، قیامت سے قیامت تک، جو جیتا وہی سکندر اور اکیلے ہم اکیلے تم‘‘ شامل ہیں۔
    یہ مجروح سلطانپوری ہی تھے جنہوں نے آر ڈی برمن کو ناصر حسین سے متعارف کرایا اور پھر آر ڈی برمن نے ناصر حسین کی فلم ’’تیسری منزل‘‘ کی موسیقی دی۔ اس فلم کے گیت آج بھی مقبول ہیں۔
    24 مئی 2000ء کو اس لاجواب شاعرو نغمہ نگار کا انتقال ہوا، ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.