تازہ تر ین

طارق عزیز کو اپنے چاہنے والوں سے بچھڑے 2 سال بیت گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزکاسٹر، ڈرامہ نویس، شاعر اور معروف کمپیئر طارق عزیز کو اپنے چاہنے والوں سے بچھڑے 2 سال بیت گئے، مرحوم کا منفرد انداز مداحوں کے دلوں پر آج بھی نقش ہے۔
دیکھتی آنکھوں ،سنتے کانوں کا طارق عزیز کا سلام پہنچے، نيلام گھر کا ميزبان اور پاکستان ٹيلی ويژن کے ابتدائی نيوز کاسٹر طارق عزيز اپنے فن میں بے مثال تھے،1938 کو جالندھر میں پیدا ہونے والے طارق عزیز نے کيرئير کا آغاز ريڈيو پاکستان لاہور سے کيا اور پھر پاکستان ٹيلی ويژن کے پہلے نيوز کاسٹر بنے۔
طارق عزیز کا پروگرام نيلام گھر 4 دہائيوں تک ٹيلی ويژن سکرين کی زينت بنا رہا اور مقبولیت کے ایسے ریکارڈ قائم کیے جو کسی اور پروگرام کے حصے میں نہیں آئے، طارق عزيز سلور سکرين پر بھی جلوہ گر ہوئے، ان کی مشہور فلموں ميں انسانیت، ہار گیا انسان، سالگرہ، قسم اس وقت کی اور چراغ کہاں روشنی کہاں شامل ہيں۔
انہوں نے شاعری اور سياست کے ميدان ميں بھی طبع آزمائی کی، 85 برس کی عمر پانے والے طارق عزیز کو پرائيڈ آف پرفارمنس سميت متعدد اعزازات سے نوازا گيا وہ 17 جون 2020 اس عالم رنگ و بود کو خیر باد کہہ گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain