Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان اور سابق چیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہیے، مریم اور نگزیب

    By Khabrain Newsجون 21, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چارسال کی چوری، کرپشن اور نالائقی عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، نیب اورایف آئی اے استعمال کر کے بھی عمران صاحب الزامات ثابت نہیں کرسکے۔
    پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ہیرے لے کر فیکٹریوں کے گیٹ کھلوانے والے کو نیب ترامیم کی یاد آ گئی ہے، جعلی احتساب کا بیانیہ چلاتے رہے جو ناکام ہو گیا، سرکاری ریکارڈ اور اختیار ہونے کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے۔
    انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات بنا کر بھی عمران صاحب آپ ناکام ہوگئے ہیں، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی انہیں منہ کی کھانا پڑی۔
    چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران صاحب! بنی گالہ میں دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر انقلاب نہیں آتا۔
    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور سابق چیئرمین نیب چار سال تک قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے، عمران خان اورسابق چیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہیے،عمران صاحب پھر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
    ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ذریعے مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ناحق قید کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف آج بھی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں حالانکہ جیل میں عمران مافیا کو ہونا چاہیے کہ جس نے چند ہیروں کے عوض ملکی مفاد بیچے۔
    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی چیخیں صرف اپنی چوری اورکرپشن چھپانے کے لیے نکل رہی ہیں لیکن دو جھنڈے رکھ کر عمران روئیں، پیٹیں یا چیخیں، ان کی کرپشن کے پول کھل چکے ہیں۔
    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب ترمیم سے موجودہ کیسزپر کوئی فرق نہیں پڑے گا،
    وزیراعظم شہباز شریف آج بھی جھوٹے الزامات کے باوجود پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

      اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.