Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اگر نواز شریف کو راہداری ضمانت نہیں ملتی تو گرفتار ہو سکتے ہیں: وزیرقانون

    By Khabrain Newsجون 21, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو راہداری ضمانت نہیں ملتی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں۔
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بار ثبوت تبدیل کرنے کا کہا جا رہا ہے، ابتدائی بار ثبوت نیب پر ہی رہے گا۔ نیب کے سیاسی مقدمات میں کسی کا وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ترمیم کے مطابق نیب باقاعدہ بنیاد ہونے کے بغیر گرفتاری نہیں کرسکے گا۔
    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے سوا 90 دن کا ریمانڈ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن میں بھی ریمانڈ 14 دن کا ہی ہوتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت کسی سے 90 روزہ ریمانڈ میں ریکوری نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے سلمان رفیق کیس میں لکھا یہ قوانین سیاسی مخالفت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
    سابق حکومت آرڈیننس کے تحت قانون سازی کرتی تھی، نیب کے چیئرمین کو توسیع دینے کے لیے آرڈیننس جاری کیا گیا تھا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب کو عمران خان نے آٹھ ماہ پہلے خود تعینات کیا تھا، چیئرمین کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین مکمل طور پر بااختیار ہوں گے۔
    انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں کوئی این آر او نہیں دیا گیا، یہ وہی ترامیم ہیں جو پی ٹی آئی نے آرڈیننس کے ذریعے کی تھیں۔ نیب اور الیکشن قانون کو ماضی میں بلڈوز کیا گیا تھا، گزشتہ دور میں نیب کا اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا۔ نیب ترامیم سیاسی جماعتیں پہلے کرلیتیں تو آج ملک کا یہ نقشہ نہ ہوتا۔
    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت نے دو ماہ کے دوران ماضی کی روایات سے کئی مرتبہ ہٹ کر فیصلے کیے، نیب اور الیکشن قوانین میں پارلیمان نے ترمیم کی تھی صدر نے توثیق نہیں کی۔ نیب کو انکوائری اور تحقیقات کے لیے 6، 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ مشرف کے کیس میں جلد سماعت کی درخواست کا معاملہ کابینہ میں آسکتا ہے۔ سابق دصر نے اپیل کی ہے تو اس کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے، مشرف کی واپسی پر قانون اپنا راستہ اپنائے گا لیکن وطن واپسی کے لیے قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔
    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سفری ضمانت نہیں ملتی تو انہیں سرنڈر کرنا پڑے گا، کوئی خود کو قانون کے حوالے کرنا چاہتا ہے تو عدالت کو راستہ دینا چاہیے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب کے سیکشن 14 کو غیر شرعی قرار دیا، سیکشن 14 کے تحت بار ثبوت ملزم پر ہوتا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

      اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.