تازہ تر ین

ٹوئٹر 44 ارب ڈالر میں ایلون مسک کو فروخت کرنے کی منظوری

لاہور : (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی فروخت کی حتمی منظوری دے دی گئی، ٹوئٹر شیئر ہولڈرز نے چوالیس ارب ڈالر میں کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اگرچہ ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمتیں ایلون مسک کی تجویز کردہ قیمت سے کہیں کم ہیں لیکن اس کے باوجود گزشتہ ہفتے ٹوئٹر ملازمین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ڈیل کو آگے بڑھائیں گے۔ اگر یہ ڈیل فوری طور پر مکمل ہوجاتی ہے تو کمپنی کو ایک شیئر پر 15.22 ڈالر کا فائدہ ہوگا۔
یاد رہے دنیا کے امیر ترین شخص نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر بورڈ کے ساتھ 44 بلین ڈالر کی ڈیل فائنل کی ہے۔ لیکن ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کو مکمل ہونے میں دو سے تین ماہ کا وقت لگے گا۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کو اپنے الگورتھم کا اشتراک کرکے اور لوگوں سے اسے بہتر بنانے کے بارے میں تجاویز دینے کے لیے مزید اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain