تازہ تر ین

انسانی سمگلنگ کو روکنا ہمارا مشترکہ ہدف ہے: پاک ترک وزرائے داخلہ کا اتفاق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اورترکی کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور، پاکستان سے ترکی کیلئے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزراء نے اتفاق کیا کہ غیرقانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کو روکنا ہمارا مشترکہ ہدف ہے، انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے اور ترک امیگریشن ادارے کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے کی تجویز پربھی گفتگو کی گئی ۔ ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ترکی ہمارا بہترین دوست اور برادر اسلامی ملک ہے، ترکی نے پاکستان کی مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراغ دلانہ مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان بہترین معاشی، ثفافتی اور کاروباری تعلقات ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے وفدکے حالیہ دورہ ترکی کے دوررس نتائج نکلیں گے، وزیراعظم شہباز شریف اورانکے وفد کی بہترین میزبانی پرترک صدر طیب اردوان اورحکومت کے شکرگزار ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے ترکی کے دوٹوک موقف کا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ دورہ ترکی کے دوران انتہائی مفید ملاقات ہوئی۔
ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ ترکی سے باہمی تعلقات میں مزیدوسعت اورمضبوطی آئے گی، پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات باہمی محبت، بھائی چارے اوراعتماد پر قائم ہیں۔انہوں نے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں،۔ دونوں ممالک کے درمیان اداروں کی بہتر کوارڈینیشن سے اس غیرقانونی کام کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلوکو پاکستان دورے کی دعوت دی۔ ترک وزیرداخلہ نے دعوت قبول کی اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا شکریہ ادا کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain