کراچی: (ویب ڈیسک) دعا زہرہ کیس میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا۔
دس رکنی میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کریں گی، میڈیکل بورڈ دعا زہرہ کی عمر کے تعین کیلئےتشکیل دیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ کا اجلاس 29 جون کو سروسز ہسپتال کراچی میں ساڑھے 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔