تازہ تر ین

سندھ ہائیکورٹ: عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم امتناع میں توسیع

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔
عدالت نے انیس جولائی تک عامر لیاقت کی قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں۔ قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی درخواست کرنے والا خود پیش نہیں ہوا۔ عدالتی عملہ عبدالاحد کے نام سے آوازیں لگاتا رہا۔
سندھ حکومت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ معطل کر دیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کی قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain