تازہ تر ین

عید الاضحٰی پر مویشی منڈیوں، شادیوں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے:وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے رش والے مقامات پر کورونا وائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل ویکسی نیشن، بوسٹر ڈوز، ماسک، سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے،عید الاضحٰی پر مویشی منڈیوں، شادیوں اور نجی محافل میں ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے،کووِڈ ۔19سے اپنے پیاروں کے بچائو کیلئے ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ چیف سیکرٹریز صوبوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا عبدالقادر پٹیل، رانا ثنا اللہ، شیری رحمان، چیئرمین این ڈی ایم اے سیکٹری اطلاعات ، سیکٹری نیشنل ہیلتھ سروسز اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکر یٹریز وڈیو لنک کے ذریعے شرٍیک ہوئے ۔اجلاس کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر اس وقت کووڈ ۔19 کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ دنیا بھر میں کووڈ کے کیسز کی تعداد میں مجموعی طور پر کمی کا رجحان ہے۔ گزشتہ اومیکرون کی لہر کے بعد اومیکرون کا نیا ویریئنٹ حال ہی میں پاکستان میں کووڈ ۔19کیسز میں اضافے کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ سے 28 جون کوکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 فیصد سے متجاوز ہوگئی ۔نئے ویریئنٹ میں ہسپتالوں میں داخلے کی شرح کووڈ ۔19 کی پہلی تمام لہروں سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔
اجلاس کو ملک میں ویکسی نیشن کی موجودہ صورتحال پر بھی آگاہ کیا گیا۔ ملک کی اس وقت 12 سال سے زائد 86 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہے جبکہ 93 فیصد کو کم از کم ایک ڈوز لگ چکی ہے۔ پاکستان میں اس وقت ویکیسی نیشن لگانے کی استعداد 2 لاکھ یومیہ سے ذیادہ ہے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سندھ میں اس وقت تک پوری آبادی کو مکمل طور ویکسینیٹ کر لیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں بھی ویکسی نیشنن کا عمل تیزی سے تکمیل کہ جانب گامزن ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بارڈر پر بیرونِ ملک آمدو رفت کی بھی کڑی نگرانی کیلئے اقدامات اور فاسٹ ٹریک ایپ کو صارفین کیلئے آسان اور بہتر بنایا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو نہ صرف کووڈ۔19 ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے بلکہ اس حوالے سے عوامی آگاہی بڑھانے کی بھی ہدایت کی ۔
شہباز شریف نے کہاکہ تمام اداروں بالخصوص این سی او سی کی کووڈ ۔19 کے دوران خدمات قابلِ تحسین ہیں،فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹرز، رضاکاروں کی کووڈ۔19 کے دوران خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ کووڈ۔19 سے بچائو کے لئے خدمات کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے ہیلتھ ورکرز نے قوم کے تحفظ کیلئے قربانیاں دی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain