تازہ تر ین

لبیک اللھم لبیک، مناسک حج کا آج سےآغاز

مکہ المکرمہ: (ویب ڈیسک) لبیک اللھم لبیک، مناسک حج کا آج سےآغاز ہو رہا ہے،عازمین منیٰ میں قائم عارضی خیمہ بستی میں قیام کریں گے، کورونا وبا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج آج 7 اور کل 8 ذوالحج کی درمیانی شب مکہ مکرمہ سےمنیٰ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں 2 سال کے طویل انتظار کے بعد عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کے بعد پہلی بار10لاکھ عازمین، حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں، جن میں ساڑھے 8 لاکھ غیرملکی شامل ہیں۔ حج سکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ اہم ترین موقع پر امن و سلامتی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain