تازہ تر ین

رانا ثنااللہ کیساتھ زیادتی ہوئی ان پر کیس نہیں بننا چاہئے تھا، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ان پر کیس نہیں بننا چاہئے تھا۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے اوپر کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا بلکہ کسی اور نے بنایا جس کے بارے میں وہ جانتے ہیں، شہریار آفریدی نے جو کیا وہ غلط تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے کابینہ اجلاس میں اس کیس سے متعلق سوال پوچھا تو متعلقہ افسر اٹھ کر چلا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اسمبلی میں واپس جانے کے لیے تیار ہےمگر شرط یہ ہے کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں بڑے بڑے ’چول‘ ہیں، راجہ ریاض جیسے لوگ کیسے اپوزیشن لیڈر ہو سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain