تازہ تر ین

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 224 روپے کی حد عبور کر گئی

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت میں 224 روپے کی حد عبور کر گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباروی روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 93 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 221.99 روپے سے بڑھ کر 224 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا اور نئی قیمت 226 روپے 50 روپے ہو گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain