تازہ تر ین

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: (ویب ڈسیک) ملک بھر میں سیاسی بحران کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بےقدری کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھرایک روپیہ 51 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی نئی قیمت 229 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی بڑی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 231 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain