تازہ تر ین

عام آدمی مہنگائی سے پریشان، تمام جماعتیں مل بیٹھ کر حل نکالیں: چودھری شجاعت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے جس کیلئے تمام جماعتیں مل بیٹھ کر حل نکالیں۔
اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اتنا بڑا بحران آیا کہ ملکی معیشت بُری طریقے سے متاثر ہوئی، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سارے لوگ سمجھ رہے ہیں اس کی سیاسی وجوہات ہیں، سیاسی وجوہات ضرور ہوں گی لیکن غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں سیاستدان کھیل رہے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے جس کیلئے تمام جماعتیں مل بیٹھ کر حل نکالیں، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں نہ بھولیں لیکن اس کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیں، تمام اختیار رکھنے والے لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کے حل کیلئے سوچ بچار اور عملی طور پر حل کرنے پر غور کریں، موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے تاکہ ملک کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں اور تعصب کا شکار نہ ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain