تازہ تر ین

پی ٹی آئی نے سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے نامزد کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کو نامزد کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج رات 10 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ عمران خان کل لاہور کا بھی دورہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، آپ گورنر راج کا شوق پور ا کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی کر کے دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے نئے تاحیات لیڈر آصف علی زرداری ہیں۔
خیال رہے کہ سبطین خان 2018 کے انتخابات میں میانوالی کے حلقہ پی پی 88 سے منتخب ہوئے تھے۔ پنجاب میں عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے پاس وزارت جنگلات، جنگلی ماحولیات اور آبی حیات تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain