Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیف الیکشن کمشنر ن لیگ، پیپلز پارٹی کی فنڈنگ سامنے نہیں لا رہے: عمران خان

    By Khabrain Newsاگست 3, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلے آنے کے بعد تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں (حکومت) کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ یہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ سامنے نہیں لا رہے۔
    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ رجیم چینج کی سازش کے دوران انھوں نے کہا ہماری جماعت ختم ہوجائے گی۔ اس وقت کی حکمران جماعت کو ضمنی الیکشن میں بھی بُری شکست ہوئی۔ فارن فنڈنگ کا مطلب ہوتا ہے اگر آپ باہر کے ملک سے پیسے لیں تو وہ آپ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ اسی لیے اس پر پابندی ہے۔ ہم پر الزام ہے ہم نے بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کیا۔ کسی کے کہنے کے اوپر دوسری رپورٹ بنائی گئی۔ کمپنیوں سے پیسہ 2012 میں اکٹھا کیا جبکہ قانون 2017ء میں آیا۔ تحریک انصاف نے کوئی قانون نہیں توڑا۔ ایفیڈیوڈ پر آپ حلف لیتے ہیں جبکہ پارٹی کے اکاؤنٹس کو سرٹیفائی کیا جاتا ہے۔ میں اکاؤنٹنٹ تو نہیں ہوا۔ وہ مجھے پریزنٹیشن دیتے ہیں۔ جب میں اس پر دستخط کرتا ہوں تو کہتا ہوں میری معلومات کے مطابق یہ اکاؤنٹس ٹھیک ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر ان کے ساتھ اس سازش میں ملوث ہے۔ یہ وہ جماعتیں بھی بتائیں کہ وہ کس طرح پیسے اکٹھے کرتے ہیں۔ آئندہ الیکشن تک ان کی فنڈنگ کا پیسہ کہاں سے آتا ہے۔ عالمی سطح پر ڈنر یا ممبرشپ کے ذریعے پیسہ اکٹھا کیا جاتا ہے، جو ہم بھی کر رہے ہیں۔ مگر انھوں نے بڑے سیٹھ پالے ہوئے ہیں۔ جب الیکشن آتے ہیں تو انہیں بڑے سیٹھ پیسہ دیتے ہیں۔ سکندر سلطان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ سامنے نہیں لا رہے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کی سلیکشن پر لوگوں نے شور مچایا تھا یہ ن لیگ کا آدمی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور فیصلے کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے ہمارے اوپر جھوٹے الزامات لگائے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) جنرل پاشا نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا تھا مولانا فضل الرحمان کو لیبیا سے فنڈنگ آتی ہیں، قوم کو پتا چلے ان کو کدھرسے پیسہ آتا ہے، یوسف رضا گیلانی کے سینٹ الیکشن میں پیسہ استعمال ہوا، ان سے بھی پوچھا جائے کہ بندے خریدنے کے لیے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے، بدنیت چیف الیکشن کمشنرنے جب لوگوں کوخریدا گیا کوئی ایکشن نہیں لیا، سندھ ہاؤس میں کھلے عام پیسہ چلا اس چیف الیکشن کمشنر کو شرم نہیں آئی۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کے ناموں پرہم پھنس گئے تھے، ان کوہمارے اور ہمیں ان کے نام پسند نہیں تھے، نیوٹرل نے ہمیں اپروچ کیا، نیوٹرل نے کہا ملک نے آگے چلنا ہے، نیوٹرل نے ٹھیک بات کی ملک نے آگے چلنا ہے، انہوں نے کہا ہم آپ لوگوں کوایسا نام دیتے ہیں جس پر دونوں کو اعتراض نہیں ہو گا، انہوں نے سکندرسلطان راجہ کا نام دیا میں تو اسے جانتا نہیں تھا، ڈیڈ لاک ہوا تو میں نے پھر کہا سکندرسلطان راجہ کا نام ٹھیک ہے۔ جیسے ہی اس کا نام سامنے آیا تولوگوں نے شورمچادیا یہ تو ن لیگ کا گھر کا آدمی ہے، میں نے نیوٹرل کو بتایا آپ کہتے تھے یہ نیوٹرل یہ تو ن لیگ کے گھر کا آدمی ہے، انہوں نے کہا گارنٹی دیتے ہیں یہ نیوٹرل رہے گا، اس لیے ہم نے اتنی بڑی حماقت کی، اس نے پہلے دن سے ہمارے خلاف فیصلے دینے شروع کیے، اس نے سب سے زیادہ ظلم ’ای وی ایم‘ کو روک کر کیا، ای وی ایم کے ذریعے دھاندلی کو روکا جاسکتا ہے، ہرجگہ چیف الیکشن کمشنراوران دونوں پارٹیوں نے ای وی ایم کی مخالفت کی، یہ لوگ اب دھاندلی کے ایکسپرٹ بن گئے ہیں، ضمنی الیکشن ہم نے ان کی دھاندلی کے باوجود جیتا ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سندھ کا الیکشن کمشنر دو جگہوں سے تنخواہ لے رہا ہے، سندھ کا الیکشن کمشنر صوبائی حکومت سے بھی تنخواہ لے رہا ہے، دوسرا یہ ایک یونیورسٹی سے بھی تنخواہ لے رہا ہے، ہم نے سپریم جوڈیشل کونسل میں اس کیخلاف کیس بھیجا ہوا ہے، جج صاحبان سے درخواست ہے یہ کیس بہت اہم ہے، اگرشفاف الیکشن نہ ہو تو جمہوریت نہیں چل سکتی، 3 ماہ سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ہمارے کیس کو نہیں سنا جا رہا، اس الیکشن کمیشن پر ہمیں کوئی اعتماد نہیں، پنجاب اورخیبرپختونخوا کی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد پاس کی۔
    معیشت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے مزید کہا کہ نیوٹرل کو میسج پہنچایا تھا حالات خراب ہوئے تو ان چوروں سے حالات نہیں سنبھالے جائیں گے، ملک کی ایکسپورٹ مسلسل گر رہی ہیں، ملک میں صاف اورشفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ فوج ملکی سالمیت کا اہم حصہ ہے مگر آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سارے ملک کو ہولڈ نہیں کرسکتے کیونکہ معیشت بھی بہت اہم جز ہے۔ ہمیں نومبر کو سوچنے کے بجائے ابھی کا سوچنا چاہیے کیونکہ حالات بہت خراب ہیں، ٹیکسٹائل کی فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، توانائی کا شدید بحران ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے روزگار بند ہورہے ہیں۔ مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تو ایسی صورت میں ہمیں معیشت کا سوچنا چاہیے، سارے مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

      اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.