تازہ تر ین

سپیکر قومی اسمبلی 30 دن میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے کا فیصلہ کریں: عدالت کا حکم

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔
عدالت نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain