تازہ تر ین

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد 4 ملازمین کو طلب کیا گیا جن میں سے 3 ملازمین محمد رفیق، طاہر اقبال اور محمد ارشد نے اپنے ابتدائی بیانات قلمبند کرا دیئے ہیں۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملازمین میں عمران خان کے پرسنل سیکریٹری اور پارٹی کا جنرل منیجر فنانس بھی شامل ہیں۔
محمد ارشد نے کہا کہ فنڈنگ کون کہاں سے بھجواتا تھا اس بارے میں کچھ علم نہیں ہے جبکہ محمد رفیق نے کہا کہ رقم کس مقصد کے لیے خرچ ہوئی اس بارے میں علم نہیں ہے۔ میرے سے دستخط شدہ بلینک چیک پی ٹی آئی فنانس ڈیپارٹمنٹ لے لیتا تھا۔
پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لے لیا
ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ و دیگر اکاؤنٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاؤنٹ میں بھی آتی رہی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain